All publications of Abu Humaid . Biari Allai , پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جوگانی?⛹? اور میں ? ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا سوپر پاور ہنڈریڈ موٹرسائیکل جس کو میں پیار سے جوگانی کہتا ہوں۔۔۔
کیونکہ میں پرانی چیزوں سے بے حد پیار کرتا ہوں
مجھے ہر اس چیز سے لگاؤ ہے جو میرے قید میں ہو نہ کہ میں اس کا قیدی۔
میں نے لوگوں کو دو دو لاکھ کا موٹرسائیکل خریدتے ہوئے دیکھا ہے
مگر ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا کہ وہ ہر وقت اسی
کے غلام رہتے ہیں ۔کہ کہیں اس پر خراش نہ آئے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ اس کی قید میں رہتے ہیں ۔
دوستوں میرا تو یہ ماننا ہے کہ اس چیز کو مت لو جس کے
کھو جانے کے ڈر سے تم ذلیل و خوار ہوجاؤ
اکثر لوگ بیش قیمت موبائیل بیش قیمت گاڑی اور بیش قیمت چیزیں خرید کر ساری زندگی اس کی دیکھ بھال میں گزارتے ہیں۔
بہر حال میں اس کو جوگانی کیوں کہتا ہوں؟
کیونکہ
ادیب حضرات جوگانی نام اس گھوڑے کو دیتے ہیں
جس پر شہسوار پولو کا گیم کھیل سکتا ہو چونکہ اس ڈنڈے کو جو ایک طرف سے ٹیڑھا ہو جس سے پولو اور ہاکی کھیلا جاتا ہے اس ڈنڈے کو جوگان کہتے ہیں
تو اس وجہ سے اس گھوڑے کو جوگانی۔
کیونکہ ایسا گھوڑا کمال کا فرمان بردار اور وفاداری تو مشہور ہی گھوڑے سے ہوئی جو جان کی بازی لگا مالک کے حکم پر چلنے والا ہوتا ہے
تو میرا جوگانی بھی کمال کا ہے
بلکہ یہ سمجھو یہ ایک گھوڑا ہے گھوڑا۔?
نہایت ہی آرام دہ اور جہاں بھی جانا چاہو تو ایک فرمان بردار کی طرح یہ بھی پیچھے ہٹنے والا نہیں۔
لیکن اس کو زیادہ مزہ ہموار سڑکوں پر آتا ہے۔۔۔
یہی وجہ ہے
کہ آج جب میں کنڈ سڑک پر جانے لگا تو روڈ کی حالت زار دیکھ میرا جوگانی ایک وحشی بیل بن گیا۔۔۔۔
اور آخر تک مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں ایک جنگلی سرکش بیل کی پیٹھ پر سوار ہو کر اسکے دونوں سینگ پکڑا ہوا ہوں
اور وہ بار بار بے قابو ہو رہا ہو?
اس لئے مجبورا مجھے
شارٹ کٹ کو چھوڑ کر لانگ کٹ پر آنا پڑا،،،،
کہ کنڈ سے بشام اور بشام سے تھاکوٹ اور تھاکوٹ سے آلائی۔