All publications of Ashfaq ur rahman . Shāngla Kandao , پاکستان
*الاقصٰی میڈیا جموں و کشمیر*
*Al-Aqsa Media Jammu & Kashmir*
???
*بھارت مختلف قوانین کے ذریعے جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو ختم اور غیر کشمیریوں کو آباد کر رہا ہے*
* مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں ، حریت ترجمان*
*سرینگر: 08اکتوبر 2020*
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمدنے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں روزانہ کی بنیادپر مختلف قوانین نافذ کر کے مقبوضہ علاقے کی موجودہ مسلم اکثریتی شناخت کو ختم ، ڈومیسائل قانون کی آڑ میں غیر ریاستی باشندوں کو آباد اورکشمیریوں سے جبراً ان کی زمینیں چھین رہا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مولوی بشیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت کے ان غیر قانونی اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جب تک بھارت کا ایک بھی فوجی موجود ہے کشمیریوں کی مزاحمت جاری رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سا لمیت اور جغرافیائی حیثیت میں تغیر و تبدیلی ، آبادی کے تناسب کو بگاڑنے ، غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس کے اجرا اور حکومتی سطح پر ان کےلئے لاکھوں مکانات کی تعمیر ، نوجوانوں کے قتل عام ،انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور مسلسل گرفتاریوں کے خلاف کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی اور بھارت کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا ۔ انھوں نے جموں وکشمیر کے اطراف و اکناف بالخصوص فوجی کیمپوں کے قریب رہنے والے کشمیری عوام کو جبری طور پر ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے اور چھینی گئی اراضی پر سابق بھارتی فوجیوں ،آر ایس ایس کے کارکنوں اور غیر کشمیری مزدوروں کےلئے بستیوں کے قیام کے بارے میں اطلاعات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ۔ مولوی بشیر احمد نے قابض بھارتی حکومت کے ان اقدامات کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی سا لمیت اور اس کی متنازعہ حیثیت اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس طرح کے کسی بھی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ انہیں قطعاََ منظور نہیں۔انھوں نے کشمیری عوام کے جذبے اور بلند عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی بھارت پر یہ واضح کردیں گے کہ وہ جموں وکشمیر پر اس کے غیر قانونی قبضے کوکسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے ۔ حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری نے کہاکہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط، ریاستی دہشت گردی اور سیاسی ناانصافی کا سامنا کررہے ہیں اور بھارت کشمیر سمیت پورے علاقے میں دہشت گردی اور امن دشمنی میں ملوث ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اور اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ حقائق کا ساتھ دیں اور بھارت کی اصلیت کو سمجھ لیں کہ کس طرح ہندو بالا دستی کے نظریے پر عمل پیرا بھارتی حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کو لاقانونیت اور جمہوریت کش ُاقدامات کے ذریعے سلب کرکے اقلیتوں کو خوف و ہراس اور ناانصافی کا نشانہ بناتی ہے ۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے تنازعہ کو حل کرکے خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔
???
*Al-Aqsa Media Jammu & Kashmir*
*Official News Service*
https://t.me/AAMJKASMEEROFFICIAL