All publications of Nafeesa Sharf . لاھور , Pākistān
سورہ الفاتحہ اور انسان کا لائحہ عمل
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن
ہم صرف ایک تناظر میں دیکھیں گے کہ انسان نفع اور نقصان کو لے کے کس قدر سنجیدہ ہے۔ ایک چیز ہوتی ہے وقتی فائدہ اور ایکچیز ہوتی ہے مکمل سودمند ۔ کیا یہ کہنا صیحح ہوگا کہ آپ کو منزل بتا دی گئی اور آپ نے اُس منزل کی طرف سفر کا آغاز بھی کر دیا۔ دراصل بات یہ ہے کہ آپ کے پاس دو انتخاب ہے اور جو آپ کو زیادہ اچھا لگے آپ اس کو منتخب کر لیں ۔
سوچ کا تعلق دراصل اسی نقطہ سے شروع ہو جاتا ہےکہ امتحان کیسا تھا ۔ آسان یا اسکا پیچیدہ ہونا اس سوچ کے مرہونِ منت ہے۔ لمحے جو ہم قید کرتے ہیں وہ یادیں بن جاتے ہیں اور ایسا ہی ایک لمحہ یہاں احتتام میں قید ہے جسے آنیوالی اقوام کے لیے نقطہ آغازبنا کر پیش کر دیا گیا۔ کیا یہ دروازہ سوچ کے نئے در واہ نہیں کرتا؟
سوچ جو روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے سفر کرتی ہے غیر ممکن کو ممکن بنا کر رکھ دیتی ہے ۔ اس کو گرفت کرنا یہاں اسلیے بھی ضروری ہے کہ جو راستہ یہ آپ کو دکھاتی ہے یہ آپ کے آنیوالے وقت کی امین ہو جاتی ہے ۔
( بقلم۔نفیسہ شرف )