All publications of Muhammad Taqi Usmani . Kohat , Pakistan
میں نے یہ جو ویب سائٹ شروع کیا۔۔۔ اس پر ہر دن ایک نیا مضمون لکھوں گا۔
? *اولاد کی اصلاح کا ایک نرالہ انداز* ? میں جب بھی کسی سلجھے ہوئے خوش حال نوجوان کو بے دیکھتا ہوں تو یقین ہوجاتا ہے کہ ضرور اس کا باپ صالح اور نیک آدمی ہوگا۔ فرمان الہی { وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا } کی صداقت نظر آنے لگتی ہے۔ باپ اگر نیک ہو تو اس کا فائدہ دنیا ہی میں اس کی اولاد کو ہونے لگتا ہے۔ ڈاکٹر نبیل عوضہ کہتے ہیں کہ ’’مجھے جب نوافل کی ادائیگی میں سستی اور کاہلی ہونے لگتی ہے تو مجھے میرے بیٹے اور دنیا کی پریشانیاں یادآتی ہیں کہ کہیں نوافل کی ادائیگی میں میری سستی اور کاہلی میری اولاد کی پریشانیوں کا سبب نہ بن جائے۔'' اپنی اولاد کو خوش حال زندگی اور دنیا کی پریشانیوں سے نجات دلانے کا ایک اہم ذریعہ ہماری صالحیت اور نیک بختی ہے ۔ہرشخص کی تمنا ہوتی ہے کہ اس کی اولاد نیک اور فرماں بردار ہو لیکن صرف خواہش سے کچھ نہیں ہوتا اس کے لئے خود بھی نیک اور صالح بننے کی ضرورت ہے۔ *عبداللّٰهِ* بن مسعودؓ جب رات میں نوافل ادا کر رہے ہوتے تو سامنے اپنے چھوٹے بچے کو سویا ہوا دیکھ کر کہاکرتے تھے "من اجلک یا بنی،، یہ تیرے روشن مستبقل کے لئے ہے اور روتے ہوئے ( وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا ) کی تلاوت کرتے۔ سعيد بن مسيّب كا بهي يہي حال تها، فرماتے: " اني لأصلي فأذكر ولدي فأزيد في صلاتي." ( نماز پڑھتے ہوئے جب مجھے اپنے بچے یاد آتے ہیں تو نماز لمبی کر دیتا ہوں). سورہ کہف کے میں مذکور واقعہ سے بھی یہی بات سامنے آتی ہے کہ باپ اگر نیک ہو تو اس کا فائدہ اس کی اولاد کو بھی ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نبیل عوضہ کہتے ہیں کہ میرا ایک دوست کویت میں ایک حکومتی ادارے میں اچھے منصب پر فائز ہے، وہ روزانہ چند گھنٹے فلاحی کاموں میں لگاتا ہے۔ میں نے کہا کہ تم اپنے کام میں زیادہ دل چسپی لوں تو شاید تمہارا منصب اور مقام اور زیادہ ہوجائے گا ۔ کہنے لگا: ’’ تم جانتے ہو کہ میں چھ بچوں کا باپ ہوں جن میں سے اکثریت میرے بیٹوں کی ہے اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ بے راہ روی کا شکار نہ ہوجائیں ۔ جب سے میں نے{ کَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا } کی تفسیر پڑھی ہے اپنی زندگی کا ایک حصہ فلاحی کاموں کے لئے وقف کردیا ہے اور میں اس کے بہترین اثرات اپنے بیٹوں میں دیکھ رہا ہوں۔" کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی اولاد نیک صالح اور آپ کی فرماں بردار ہو؟ تو پھر اپنے آپ کو صالح اور نیک بنایئے اور اپنی زندگی کا ایک حصہ فلاحی کاموں میں لگایئے؛ اس لئے کہ ارشاد نبوی کے مطابق *اللّٰه* بھی اس بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک کہ بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگارہتا ہے۔
مولانا ابن الحسن عباسی رحمۃ اللہ علیہ کی نئے سال کی آمد کے موقع پر لکھی گئی ایک تحریر، قندِ مکرر کے طور پر پیشِ خدمت ہے: از مرتب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمرفانی کا ایک اور سال گھٹ گیا
فانی زندگی کا ایک اور یخ بستہ دسمبر گزر گیا، سلسلہ روز و شب کا ایک اور برس بیت گیا، زندگی کی چالیس سے زیادہ بہاریں دیکھنے والا مسافر مڑ کر نظر دوڑاتا ہے تو بچپن کی شرارتوں، لڑکپن کی شوخیوں اور جوانی کی شادمانیوں اور ناکامیوں کی ایک فلم ذہن و دماغ میں چلنے لگتی ہے، جس میں وہ سب کچھ گردش کر رہا ہوتا ہے جو انسان کی بے ثبات زندگی کا ازل سے حصہ ہے:
کہیں اجڑی اجڑی سی منزلیں، کہیں ٹوٹے پھوٹے سےبام و در۔۔۔کہیں سرد موسموں کی ٹھنڈی ہوائیں،کہیں زرد پتوں کے اداس شجر۔۔۔کہیں رکتے قافلے ہم سفر۔۔۔کہیں چلتے مسافر خاک بسر۔۔۔کوئی پہاڑوں میں، کوئی بیابانوں میں، کوئی شہروں میں نہ جانے کون دیار زیست میں کہاں کہاں بچھڑ گیا۔۔۔۔۔کہیں خوشیوں کی رونقیں، کہیں غموں کی مجلسیں۔۔۔۔کبھی حسرتوں کے ہجوم کے ساتھ،کبھی آرزؤں کے نجوم کے ساتھ،کبھی تمناؤں کے خون کے ساتھ۔۔۔۔۔کبھی وصال یار کا زیرو بم، کبھی ہجر و فراق کا نالہ غم: اے وائے دلم، وائے دلم، وائے دلم۔۔۔۔۔کبھی صبح زندگی، کبھی شام زندگی، کبھی تپتی ساعتوں والی آلام زندگی، بس پلک جھپکنے میں تمام زندگی: عبرت نشان، زندگی۔۔۔۔!!
اس چند روزہ حیاتِ مستعار کا سب سے حسین تحفہ،حسنِ خاتمہ ہے ،جس کے لیے زبان رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے نکلی ہوئی یہ دعا کتنی خوبصورت دعا ہے، اسے اپنی معمول کی دعاؤں میں شامل کرلینا چاہیے:
(اے اللہ!تمام امور میں ہماری عاقبت کو سنوار دیں اور دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے ہمیں نجات عطا فرمادیں)
? تاریخ امت مسلمہ - اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کاوش کو مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم نے بہت سراہا ہے اور 4 صفحات پر مبنی مقدمہ بھی لکھ کے دیا ہے۔
⬅️ تاریخِِ اسلام پہ موجودہ دور میں لکھی گئی ایک انتہائی مستند، دلچسپ اور تحقیقی کتاب۔
⬅️ کتاب انتہائی آ سان زبان میں لکھی گئی ہے اور مصنف کا لکھنے کا انداز ایسا ہے کہ پڑھنے والا اکتاتا نہیں بلکہ پڑھتا چلا جاتا ہے۔
⬅️ بحیثیت مسلمان، ہماری اپنی تاریخ سے آ گاہی بہت ضروری ہے تاکہ اپنے عروج و زوال کی داستان پڑھ کے ہم اپنے کردار کو اسلام کے مطابق ڈھال کے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔
? کتاب کی مکمل تفصیلات ویڈیو میں دیکھئے.
https://www.youtube.com/watch?v=_vspHONSe2I
? تاریخ امت مسلمہ - 3 جلدیں
✒️ مصنف: مولانا محمد اسماعیل ریحان - استاد تاریخ اسلام جامعة الرشید
? کیش آن ڈلیوری
? ڈلیوری فری ہے
? آرڈر کے لیے اپنا "نام، مکمل پتہ اور فون نمبر" واٹس ایپ کریں یا ایس ایم ایس کریں: 03313500796
✅ رعایتی قیمت 2500 روپیے ہے
نوٹ: اس کتاب کی کل چھ جلدیں ہیں۔ اب تک تین جلدیں شائع ہوچکی ہیں۔ بقیہ پر کام جاری ہے۔
“تاریخ امت مسلمہ - 3 جلدیں“ ملک بھر میں کہیں بھی گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے آج ہی آرڈر کریں۔
Tareekh Ummat-e Muslima (3 Volumes)
Author: Molana Muhammad Ismail Rehan
#islamichistory #historyofislam #storiesofprophets #lifeoftheprophet #storiesofthecompanions
زنا ایک قرض ہے ؟ یہ بات قرآن اور صحیح احادیث سے ثابت نہیں
آج کل انٹرنیٹ اور شوشل میڈیا پر یہ جملہ گردش کرتا نظرآتا ہے کہ زنا ایک قرض ہے جس کی قیمت زانی کے گھر والوں کو چکانی پڑتی ہے ۔ یہ بات دراصل امام شافعی رحمہ اللہ کے اشعار میں مذکور ہے:
عفوا تعف نساوٴکم في المحرم وتجنبوا ما لا یلیق بمسلم
إن الزنا دین فإن أقرضتہ کان الوفا من أھل بیتک فاعلم
“پاک دامن رہو ، تمہاری عورتیں پاک دامن رہیں گی، بیشک زنا قرض ہے ، اگر تو نے اسے لیا تو ادا تیرے گھر والوں سے ہوگی، اے شخص تو عقلمند ہے تو اس کو جان لے بس!۔
یہ روایت ضعیف ہے اس میں خالد بن يزيد العمري نام کا راوی ہے جن پر کذاب کا حکم لگا ہے ۔
دیکھیں : )ضعيف الترغيب - الصفحة أو الرقم : 1671 ضعيف الجامع - الصفحة أو الرقم: 3714)
اس روایت کا دوسرا مفہوم بھی ہو سکتا ہے کہ۔پاکدامن رہو تو پاکدامنی کا روحانی اثر آپ کے گھر والوں اور بچوں پر پڑے جس سے وہ بھی پاک دامن رہیں گے اگر انسان گناہ کرتا ہے تو اس کے روحانی منفی اثرات ماحول پر پڑتے ہیں جس میں قریبی لوگ خاندان والے ہوتے ہیں لہذا اگر ان میں انفعالیت ہو تو اس کا اثر ان پر پڑ سکتا ہے۔
لہذا مذکورہ روایت کے اعتبار سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ زنا ایک قرض ہے ۔ نیز شریعت کے دیگر نصوص سے بھی پتہ چلتا ہے کہ گناہ کرنے والا گناہ کا خود ذمہ دار ہے ، اسی کو اس کے کئے کی سزا ملے گی جیساکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
﴿ أَلّا تَزِرُ وازِرَةٌ وِزرَ أُخرىٰ ﴿٣٨﴾... سورة النجم ترجمه :کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
قادیانی مصنوعات اور دوسرے اہم ادارے درج ذیل ہیں ?? کمپنیز اور گروپس Shahtaj Sugar Mills Shahtaj Textiles Shahtaj Ghee Mills Shezan Beverages Idris Pharmaceuticals Shahnawaz Ltd OCS Courier Punjab Oil Mills Comstar (TM) MTA TV Group Jadoo TV Group Sony Cycle Industries Masters Textile Mills Universal Stabilizers Roomi travellers Silver Spoon Restaurant, Sialkot Combined Textiles Clifton Shoes پراڈکٹس Zaiqa Ghee and Oil Mooli Soap Gajar Soap Speed Juices and Drinks Shezan Mango Juice Can-Olive oil King Banaspati Shan Aata Raja Soup Pearl Banaspati, Speed Energy Drink Zaiqa Ghee and Cooking Oil Shezan Juice Shezan Ketchup Shezan Pickle Shezan Samarqand Sangam Doodh Thermoplastic Rehman Cone Mehndi میڈیسن کمپنیز Idris Pharmaceuticals F.B Homeo Company Lexo Homeo Company Curative Homeo Company Warson Homeo Company Khursheed Unani Dawakhana Matab-e-Hameed ہسپتال Rasheed Hospital, Lahore Adil Hospital, Lahore Avicenna Medical College & Hospital, Lahore Tahir Heart Institute, Chenab Nagar Fazle Omar Hospital, Chenab Nagar سکول و کالجز Nusrat Jehan Girls College Abdusalam School of Sciences Mirza Muzaffar Ahmad School of Management & Commerce Zafarullah Khan Social Sciences & Languages School Nusrat Jehan Boys College Tahir Primary School Nasir Higher Secondary School Nusrat Jehan Girls Academy School Nusrat Jehan Boys Academy School Bait ul Hamd High School Mariam Girls High School
.... *خاتمہ بالخير کا عجیب نسخه* ... حضرت مولانا اشرف علی تهانوی رحمة الله عليه سے کسی نے پوچھا کہ خاتمہ بالایمان کا کامیاب نسخہ بتلائیے آپ نے فرمایا *مراقی الفلاح* جو فقہ کی مشہور و معروف کتاب ہے اس میں ایک حدیث ہے *قال ﷺ من صلى ركعتي الفجر (اي سنته) في بيته يوسع له في رزقه و يقل المنازع بينه وبين اهله و يختم له بالايمان.* (مراقي الفلاح شرح نور الايضاح؛ص/111) حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص فجر کی دو رکعت سنت اپنے گھر میں پڑهے تو اس کے رزق میں وسعت کردی جائے گی، اور اسکے اور اسکے گھر والوں میں جھگڑے کم ہوجائیں گے *اور اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا۔۔۔
*گلگت بلتستان کی 15 لاکھ آبادی کو صوبہ بنا رہے ہو فاٹا کی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی کو صوبہ نہیں بناتے یہ امتیازی سلوک نہیں چلے گا، ایک پاکستان ڈوب رہا ہے باقی ممالک ترقی کر رہے ہیں، سارے ریاستی ادارے سیاستدانوں کو بدنام کرنے پر لگے ہوئے ہیں اگر تمہارا حساب کتاب ہم نے قوم کے سامنے پیش کر دیا پھر کیا کرو گے؟*
*مٹادو اپنی ہستی کو خدا میں* *حضرت سری سقطی رحمہ اللہ عليه نے ایک شرابی کو دیکھا جو مدہوش زمین پر گرا ہوا تھا اور اپنے شراب آلودہ منہ سے "اللہ اللہ" کہہ رہا تھا ۔* *حضرت سریؒ نے وہیں بیٹھ کر اس کا منہ پانی سے دھویا اور فرمایا :* *اس بے خبر کو کیا خبر کہ ناپاک منہ سے کس پاک ذات کا نام لے رہا ہے ۔* *منہ دھو کر آپ چلے گئے ، آپ کے بعد شرابی کو ہوش آیا تو لوگوں نے اسے بتایا کہ :* *تمہاری بے ہوشی کے عالم میں حضرت سری یہاں آئے تھے اور تمھارا منہ دھوکر گئے ہیں ۔* *شرابی یہ سن کر بڑا پشیمان ہوا اور نادم ہوا اور رونے لگا ۔ اور نفس کو مخاطب کر کے بولا :* *بے شرم ! اب تو سریؒ بھی تجھے اس حال میں دیکھ گئے ہیں ۔ خدا سے ڈر اور آئندہ کے لئے توبہ کر ۔* *رات کو حضرت سریؒ نے خواب میں کسی کہنے والے کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ :* *اے سریؒ تم نے شرابی کا اللہ کی خاطر منہ دھویا ، اللہ نے تمھاری خاطر اس کا دل دھو دیا ۔* *حضرت سریؒ تہجد کے وقت مسجد میں گئے ، تو اسی شرابی کو تہجد پڑھتے ہوئے پایا ۔ آپ نے اس سے پوچھا کہ:* *تم میں یہ انقلاب کیسے آ گیا ۔* *تو وہ بولا :* *آپ مجھ سے کیوں پوچھتے ہیں ، جبکہ اللہ نے آپ کو بتا دیا ہے ۔* *( روض الفائق ص 169 )* *سبق : اللہ والوں کی برکت و نسبت سے کایا پلٹ جاتی ہے ۔ اور گناہ گار بھی مقبول و تائب ہو کر رب کریم کی بارگاہ میں لطف و سرور کے درجات کو پہنچتا ہے .*
میرا ایک اہم پیغام میرے مسلمان بھائیو اور بہنوں کے نام۔۔واٹساپ نے اپنا ڈیٹا فیس بک کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا تو سب پریشان اور فکر مند نظر آنے لگے لیکن ہزاروں بار ہمارے سامنے یہ اعلان ہوتا رہا کہ ایک دن آئے گا جب آپکی زندگی کا مکمل ڈیٹا سب کے سامنے رکھا جائے گا اور اسکا حساب و کتاب ہوگا...!* *لیکن ہائے افسوس کہ ہم لوگوں نے نہ کبھی اس سلسلے میں نہ سوچا اور نہ ہی فکر مند ہوئے...!* *کاش کہ ہم اب بھی بیدار ہوجائیں!!!!* *آخرت کی تیاری کرلو...!!! قیامت قریب آ رہاہے